the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکہ دو سو مزید فوجی شام بھیجے گا تاکہ دولتِ اسلامیہ کو رقہ سے نکال باہر کیا جائے۔بحرین میں مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی کے بارے میں منامہ مذاکرات کانفرنس کے موقعے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دو سو افراد میں خصوصی تربیت کار، مشیر، بم ٹھکانے لگانے والے ماہرین شامل ہوں گے اور یہ ان تین سو امریکی اہلکاروں کے علاوہ ہیں جو پہلے ہی سے شام میں موجود ہیں۔ایش کارٹر نے ایک تقریر میں کہا: 'یہ خصوصی تربیت یافتہ اہلکار ۔ مقامی باصلاحیت فورسز کو دولتِ اسلامیہ کے خلاف منظم ہونے، تربیت حاصل کرنے اور سامان فراہم کرنے کا کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پہلا کام دولتِ اسلامیہ کے سرطان کی بنیادی رسولی کا خاتمہ ہے جو شام اور



عراق میں موجود ہے، کیوں کہ جتنی جلد ہم دولتِ اسلامیہ کے وحشیانہ نظریات پر قائم اسلامی ریاست کے حقائق اور تصور کر ختم کریں گے، اتنی ہی جلدی ہم سب محفوظ ہو سکیں گے۔ایش کارٹر نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے اس تعیناتی کی منظوری دی تھی۔انھوں نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے سب سے بڑے حامی روس نے محض 'خانہ جنگی کو ہوا دی ہے جس سے شامی عوام کی تکالیف کی طوالت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شام کی خانہ جنگی میں بشار الاسد کو روس، ایران اور بعض شیعہ جنگجو دھڑوں کی حمایت حاصل ہے، جب کہ بیشتر عرب ممالک، ترکی، اور امریکہ ان کے خلاف ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں ایک اور جنگ بھی جاری ہے جو دولتِ اسلامیہ کے خلاف ہے۔ عراقی شہر موصل اور شامی شہر رقہ اس شدت پسند تنظیم کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.